سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) یونیورسٹی آف لکی مروت کی تیسری سنڈیکیٹ میٹنگ  وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان کی زیر صدارت یونیورسٹی کانفرنس ہال میں ہوئی۔ یونیورسٹی آف لکی مروت کے رجسٹرار انعام اللہ خان نے میٹنگ کے سیکرٹری کے فرائض سرانجام دئیے۔ سنڈیکیٹ ممبرز میں سابق وائس چانسلر باچا خان یونیور سٹی چارسدہ، پروفیسر ڈاکٹر فضل رحیم مروت، ایچ ای سی ممبر پرفیسر ڈاکٹر ظہور احمد سواتی، جسٹس ریٹائیرڈ، محمد یونس تہیم، ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ،تیمور احمد، ڈپٹی سیکرٹری فنانس، سید باچا، ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ،محمد یوسف خان،  ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس یونیورسٹی آف لکی مروت، عارف اللہ،پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لکی مروت،میڈم فاطمہ، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج غزنی خیل، بدیع الزمان شامل تھے۔ میٹنگ میں یونیورسٹی آف لکی مروت کے دوسرے سنڈیکیٹ کی منٹس کو توثیق دی گئی۔اسکے علاوہ مختلف ڈیپارٹمنٹس کیلئے 19 اسسٹنٹ پروفیسرز کی تقرری کی منظوری دی گئی۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایف ڈی پی سکالرشپ کیلئے سلیکٹڈ امیدواروں کی منظوری دی گئی۔  سنڈیکیٹ  میں یونیورسٹی سٹیٹوٹس (Statutes) بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی اور یونیورسٹی میڈیکل کلیم کمیٹی کیلئے سنڈیکیٹ کے ممبر کو نامزد کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے