لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ کی ڈسکہ کی فتح بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے، جسے کہتے تھے سیاست ختم ہوگئی اس نے لندن میں بیٹھ کر ہرادیا،ن لیگ نے ریاستی مشینری اور جعلی حکومت کا مقابلہ کیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نیب عمران خان کے کہنے پر انتقامی کارروائیاں کرتا ہے، نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے، ن لیگ کیخلاف دن رات پروپیگنڈا کیا گیا، ن لیگ کو دبانے اور ختم کرنے کی کوشش کی گئی، فروری میں یہ دھاندلی کر کے بھی نہیں جیت سکے، ہر فورم پر شکست کے بعد انہیں عوام کے میدان میں آنا پڑا، یہ سپریم کورٹ گئے کہ ہمیں عوام کی شکست سے بچا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ میدان میں آئے تو عوام کے ووٹوں نے الٹے پاؤں بھاگنے پر مجبور کر دیا، عوام نے ان کو ووٹ چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا، ن لیگ کو توڑنے کیلئے 5 سال سرتوڑ کوشش کی گئی لیکن ن لیگ عوامی قوت کے ساتھ ان کے سامنے کھڑی ہے، رانا ثنا اللہ پر جھوٹا مقدمہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے آپس کے معاملات پر کچھ نہیں کہنا چاہتی لیکن جہانگیر ترین سے سبق سیکھیں، یہ جہانگیرترین کانمک کھارہے تھے اور جہاز استعمال کررہے تھے اس وقت تک وہ شوگر مافیا نہیں تھے؟، حکومتی اراکین ٹی وی پر حکومت کیخلاف بات کر رہے ہیں اور دوسرے ٹھکانے ڈھونڈ رہے ہیں۔ 

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے