بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز سہیل خان کے خصوصی ہدایت پر ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ معظم خان بنگش نے سستا بازار اور رمضان بازار کے قیام کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں محکمہ خوراک ٹریڈ یونین ایسوسی ایشن تھانہ کے صدر اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔اجلاس میں انھوں نے تھانہ میں سستا بازار اور رمضان بازار کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی اور بعد ازاں انھوں نے موضع تھانہ میں رمضان بازار اور سستا بازار کے قیام کے لیے جگہ کا معائنہ کیا۔ا س موقع پر ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کیٹیگری ڈی ہسپتال تھانہ کا بھی معائنہ کیا۔انھوں نے بٹ خیلہ،تھانہ اور پل چوکی میں ٹرانسپورٹروں کو کوڈ۔19 کے ایس او پیز اور ماسک پہنے کے بارے میں بھی تاکید کی۔ا س موقع پر انھوں نے لوگوں سے کہاکہ کورونا موذی وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے انتہائی ضروری ہے کہ حکومتی ایس او پیز اور دیگر تمام تر احتیاطی تدابیر کو اپنائیں اور ماسک پہننے کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلوں کو بھی خاص خیال رکھیں۔