سوات (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او)سوات ڈاکٹر محمد سلیم خان نے اتروڑ،گبرال،لائیکوٹ،اوشواورکالام ہسپتالوں کا دورہ کیا،اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر راحت علی خان بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات سمیت او پی ڈیز میں ایس او پیز کے عمل درآمد کا جائزہ لیا اور ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اور دیگر اسٹاف کی حاضری چیک کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کالام ہسپتال کے سٹاف کوہسپتال میں میں کمی بیشی دور کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ علاقے کے لوگوں کو بہتر طبی سہولیات کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ دور دراز علاقوں کے ہسپتالوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرکے مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں تاکہ ضلعی ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم کیاجاسکے جو موجودہ حکومت کی پالیسی بھی ہے اور ہماری اولین کوشش ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے