اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) رمضان المبارک میں اسلام آباد کے سستے بازاروں میں مہنگائی میں اضافہ ہو گیا، انتظامیہ کنٹرول میں ناکام ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق  رمضان المبارک آغاز ہوتے ہی منافع خوروں کا راج شروع ہو گیا۔ مارکیٹ میں ہر دکاندار نے اپنے ریٹ لگا لئے۔ اسلام آباد کے سستے بازار میں کیلا فی درجن 150 روپے ہے، وہی کیلا آبپارہ مارکیٹ میں ایک دکان پر 280 اور دوسری دکان پر 300 روپے فی درجن ہے۔دیگر اشیائے خوردونوش، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں دو گنا زیادہ ہیں،سستے بازار میں کھجور 200 سے 300روپے تک فی کلو فروخت ہو نے لگی۔شہریوں نے بتایا کہ منافع خوروں نے مقدس مہینے میں زندگی اجیرن کر رکھی ہے اور انتظامیہ غفلت کی نیند سو رہی ہے، شہر کی انتظامیہ مارکیٹوں میں پرائس لسٹ پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ہے۔شہریوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت براہ راست قیمتوں کو مانیٹر کر کے عوام کو ریلیف فراہم کرے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے