چارسدہ (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان نے اچانک سستا بازار چارسدہ کا دورہ۔ وزیر اعلیٰ محمود خان کے ہمراہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ بھی موجود تھے۔ سستا بازار چارسدہ میں لوگوں نے وزیر اعلیٰ کو آٹا، گھی نہ ملنے کی شکایت کی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر مزید سستا بازار کھولنے کی ہداہت کی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے آٹے سمیت دیگر اشیاء کی کوالٹی برقرار رکھنے کے بھی ہدایت دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ناقص کوالٹی آٹا فراہم کرنے والوں کو جرمانہ کرکے انہیں بند کریں گے۔ عوام سستا بازار میں اشیاء کی عدم دستیابی یا ناقص کوالٹی کے حوالے سے مرستیال ایپ پر شکایت درج کریں۔ عوامی شکایت پر حکومت فوری ایکشن لے گی۔ عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت نے یوٹیلٹی سٹور پر 3.2ارب روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے۔