پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں کورونا کیسزمیں اضافے کے باعث 3 تدریسی  ہسپتالوں کے بستر 95 فیصد بھر گئے۔ ترجمان محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے بتایاکہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے 382 بستروں پر مریضوں کی تعداد 375 ہوگئی جب کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا کے 29 مریض آئی سی یو میں داخل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے 106 میں سے 103 بیڈزپرمریضوں کا علاج جاری  ہے جبکہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے کورونا کے لیے مختص 166 بیڈز پر مریض موجود ہیں۔ا نہوں نے کہاکہ لیڈی ریڈنگ انتظامیہ نے کورونا کمپلیکس میں 65 بستروں کا اضافہ کردیا۔خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں گذشتہ روز مزید 112 اموات اور 4 ہزار 976 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے