سوات (مانند نیوز ڈیسک) اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ سعید اللہ جان کا عوامی شکایت پربریکوٹ بازار کے مختلف جگنہوں پر قصائیوں اور پولیٹری کے دکانوں پر چھاپے۔ گرانفروشی کرنے والے متعدد قصائیوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کئے۔ ہفتے کے روز اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ سعید اللہ جان نے عوامی شکایا ت پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے بریکوٹ بازار کے مختلف مارکیٹوں جاکر گوشت کی قیمتوں کے بارے میں عام لوگوں سے معلومات کی۔زائد ریٹ پر فروخت کرنے والے قصائیوں اور پولیٹری پر ایکشن لیتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کئے۔،اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ سعید اللہ جان نے کہاکہ ماہ رمضان کے دوران بریکوٹ انتظامیہ تحصیل بریکوٹ کے مختلف علاقوں کے بازاروں کی انسپکشن کرے گی۔اور جہاں بھی عوامی شکایات موجصول ہوں گی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔انہوں نے تاجربرادری کو سخت تاکید کی کہ کسی بھی دوکان یا سٹال پر غیر معیاری اشیا نظر نہیں آنی چاہئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے