ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) حکومت خیبر پختون خواہ اور محکمہ بلدیات کی جانب سے 2 ہفتہ صفائی مہم کے تحت ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد مغیث ثنااللہ کی ہدایات پر تحصیل میونسپل آفیسر محمد افضل کی نگرانی میں یونین کونسل میر پور میں غیر قانونی اسپیڈ بریکرز کے حاتمے کے سلسلے میں خصوصی مہم چلائی گئی، تجاوزات اسکواڈ کے ہمراہ مذکورہ سڑک پر موجود تمام غیرقانونی اسپیڈ بریکرز کو ختم کردیا گیا۔دو ہفتہ صفائی مہم میں تمام رولر یونین کونسل میں غیر قانونی اسپیڈ بریکرز کے حلاف آپریشن کیا جائے گا اور یہ سلسلہ جاری رہے گا غیر قانونی سپیڈ بریکرز بنانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔