نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) رسالپور پولیس نے افطاری کے وقت قمار بازی کی محفل الٹ دی۔04 ملزمان گرفتار۔داو پر لگی رقم اور آلات قمار بازی برآمد۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال کے خصوصی احکامات پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔گزشتہ روز سلیم خان SI تھانہ رسالپور افطاری کے ٹائم معمول کے مطابق گشت ڈیوٹی پرتھے کہ باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند کسان رسالپور کرسچن لائن کے قریب قمار بازی میں مصروف ہیں۔فوری طور پر قمار بازی کے جاری محفل پرکامیاب چھاپہ لگا کر چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان میں غلام مرتضیٰ ولد محمد اسماعیل،انور راہی ولد داود،عبدالقیوم ولد حریف اور جانس ولد عزیز شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے داو پر لگی ہزاروں روپے اور آلات قمار بازی برآمد کر لی گئی۔ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے