ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگو ڈ سٹرکٹ پولیس افیسرہنگو (پی ایس پی) اکرام اللہ خان  نے  پولیس لائن ہنگو کا  دورہ کیاہے۔دورے  کے دوران  ڈی پی او نے پولیس لائن میں عمارت کے مختلف حصوں کاتفصیلی معائنہ کیا۔ڈی پی او  نے  دورے  کے دوران  روزنامچہ  اور دیگر ریکارڈ چیک کیااور صفائی کی صورتحال کاجائزہ  بھی لیا۔ڈی  پی۔او  نے دورے کے دوران طعام خانیکامعائنہ بھی کیااورمس منیجرکورمضان میں پولیس اہلکاروں کوبہترین اورحفظان صحت کیاصولوں کے عین مطابق  طعام دینے کے متعلق اہم ہدایات دیں۔ڈی پی اونے پولیس لائن میں لگے تندورکامعائنہ بھی کیااورروٹی کاوزن بھی چیک کیا۔اس موقع پر ار ائی پولیس لائن انسپکٹرحبیب خان بھی موجودتھے۔ڈی پی اونے اہلکاروں پرزوردیا کہ وہ مظلوم کاساتھ دینے اورظالم کاراستہ روکنے کے لیے اپنی توانائیاں استعمال کریں۔اس موقع پرڈی پی او نے پولیس لائن میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکاروں سے ان کے مسائل کے بار ے میں بھی دریافت کیااوران مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کرانیکی یقین دہانی بھی کرائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے