لاہور (مانند نیوز ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے چینی کی خریداری کے لئے پنجاب بھر کے  رمضان بازاروں میں  لگائی جانے والی قطاریں ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے پنجاب حکومت سے آج (بدھ) کو عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی۔  عدالت نے قراردیا ہے کہ حکومت نے 15روپے کے پیچھے  لوگوں کو بھکاری بنادیا ہے۔ انسانی حقو ق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ چینی کے لئے لائنیں نہیں لگنی چاہئیں۔ منگل کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس شاہد جمیل خان نے کہا کہ حکومت کے کہنے پر چینی کی قیمت مقررکی گئی لیکن اس کے باوجود لوگ چینی کی خریداری کے لئے خوار ہو رہے ہیں۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے کہا کہ رمضان بازاروں میں قطاریں نہیں بلکہ لوگوں کو کرسیوں پر بٹھا کر چینی دی جارہی ہے۔ اس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر آپ کی بات غلط ثابت ہوئی تو توہین عدالت کی کاروائی کی جائے گی۔ جسٹس شاہد جمیل خان نے استفسار کیا کہ بتائیں کہ چینی پرچون کی دکان پر کتنے روپے فی کلو مل رہی ہے۔ اس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ پرچون کی دکان پر85روپے فی کلو جبکہ رمضان بازار میں 65روپے فی کلو چینی فراہم کی جارہی ہے۔ عدالت نے قراردیا کہ آپ نے لوگوں کو بھکاری بنا دیا، 15روپے کے پیچھے حکومت نے لوگوں کو بھکاری بنا کررکھ دیا جو کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے