اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کے بعد لاہور میں انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئیں۔پی ٹی اے نے بتایا ہے کہ منگل کو لاہورکے چوک یتیم خانہ میں انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئی ہیں۔ یتیم خانہ چوک کے اطراف میں 10کلومیٹر تک ڈیٹا سروسز بند کی گئی تھیں تاہم اب پی ٹی اے نے ڈیٹا سروسز پر پابندی ختم کردی ہے۔لاہور میں شاہدرہ سے ٹھوکر نیاز بیگ اور بند روڈ سے گلبرگ تک کے بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند تھیں جبکہ مزنگ، لٹن روڈ، چوبرجی، جیل روڈ، مال روڈ، ریوازگارڈن اور داتا دربارو ملحقہ علاقوں میں بھی موبائل اور انٹر نیٹ سروسز دونوں متاثر ہوئی تھیں۔شہریوں کو سوشل میڈیا اور آن لائن امور انجام دینے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے