لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پے درپے ناکامیوں کے بعد مخالفین کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہئے،خدمت کے سفر کے سامنے انتشار کی سیاست اپنی موت آپ مرچکی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے ملاقات کی،عثمان بزدار اور وفاقی وزیر غلام سرور خان نے حالیہ صورتحال پر اپوزیشن کے افسوسناک رویے کی مذمت اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی، دونوں رہنماؤں نے حلقے کی ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قوم کی تائید و حمایت سے دشمن کے مذموم عزائم پہلے بھی ناکام بنائے، آئندہ بھی بنائیں گے، قوم اور سکیورٹی اداروں نے قیام امن کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، بزدل دشمن بہادر قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا، دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خدمت کے سفر کے سامنے انتشار کی سیاست اپنی موت آپ مرچکی ہے، افراتفری کی سیاست کا جواب عوام کی خدمت سے دیا ہے اور دیتے رہیں گے، منفی سیاست کو 22 کروڑ عوام مسترد کرچکے ہیں، پے درپے ناکامیوں کے بعد مخالفین کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے