تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعلی خیبر پختونخواہ جناب محمود خان کی جاری کردہ ہدایات پر معاون خصوصی برائے وزیر اعلی کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالکریم خان کا رمضان سستا بازار  تخت بھائی کا اچانک دورہ عوام کو فراہم کئیے جانے والے ریلیف کا جائزہ۔معاون خصوصی برائے وزیر اعلی نے تخت بھائی میں قائم رمضان بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے یوٹیلٹی سٹور میں سبسڈائز سمیت دیگر  اشیائے خوردونوش کی موجودگی، قیمتوں اور دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور موقع پر موجود شہریوں سے فراہم کئیے جانے والے ریلیف کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف، اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلہ فہیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر محمد یار خان، ٹی ایم او تخت بھائی فرمان علی صافی، عثمان خان سمیت دیگر افسران انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں قائم رمضان سستا بازاروں کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ رمضان سستا بازاروں میں سستی اور معیاری اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی و تحصیل انتظامیہ اقدامات اٹھا رہی ہے اور انتظامی افسران روزانہ کی بنیاد پر رمضان سستا بازاروں کی نگرانی کر رہے ہیں تاہم گرانفروشی، ملاوٹ خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے تاہم کئی پر بھاری جرمانے عائد کئیے جا چکے ہیں۔معاون خصوصی برائے وزیر اعلی نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ جناب محمود خان کی ہدایات کے مطابق رمضان المبارک کے مہینے میں صوبے بھر کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور ریلیف کی فراہمی صوبائی حکومت کی ترجیح ہے لہذا گرانفروشی، ملاوٹ خوری و زخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ متعلقہ محکوں کے ساتھ ملکر اپنا مثبت کرداد ادا کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے