نیویارک،نئی دہلی،انقرہ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 3112817ہو گئیں،کیسز14کروڑ70لاکھ53ہزار سے تجاوزکر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 3112817ہو گئیں،کیسز14کروڑ70لاکھ 53ہزار سے بڑھ گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 192310ہو گئیں،کیسز1کروڑ69لاکھ51ہزار سے زائد ہو گئے۔برازیل کورونا سے متاثرہ میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 389609ہوگئیں،کیسز1کروڑ43لاکھ8ہزار سے بڑھ گئے۔فرانس میں 102713افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد54لاکھ73ہزار تک پہنچ گئی۔روس میں 107900افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ کیسز47لاکھ53ہزار تک پہنچ گئے۔برطانیہ میں ہلاکتیں 127417ہو گئیں،کیسز44لاکھ3ہزار سے بڑھ گئے۔اٹلی میں 119021افراد موت کی آغوش میں چلے گئے، متاثرین کی تعداد39لاکھ49ہزار تک پہنچ گئی۔ترکی میں جاں بحق افراد کی تعداد38011اور کیسز45لاکھ91ہزار تک پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 12 کروڑ 46 لاکھ سے زائد اور 1کروڑ 92 لاکھ سے زائد فعال کیسزہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے