لاہور (مانند نیوز ڈیسک) لاہور کے لاک ڈاؤن والے علاقوں میں نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور نے کورونا ایس او پیز کے معاملے میں کوتاہی نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لاہور کے ہاٹ اسپاٹ ایریاز کو لاک ڈاؤن کیا گیا۔ڈی سی لاہور نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ افسران لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ایس او پیز پر عمل کرائیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شاپنگ مال، مارکیٹیں اور دفاتر بند رہیں گے۔