جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر کی تحصیل جمرودکے علاقہ شاہ کس میں مقیم بازار زخہ خیل سے تعلق رکھنے والے فضل امین،پاکستان اور منیر زخہ خیل نے جمرود پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بھتیجا طالب علم دس سالہ عالم خان ولد سیال کوٹ خان گزشتہ روز جمرود کے علاقے شاہ کس میں سرمایہ دار شخص حاجی عقل جان اینڈ برادرز کے حجرے میں راشن کی وصول کے لیے گئے تھے جہاں پر توں توں میں میں کے دوران ان کے گارڈ مین نے فائرنگ کھول دی جس سے ان کا بھتیجا دس سالہ عالم خان ایک گولی لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں جن کو مقامی افراد نے ہسپتال منتقل کردیا۔انہوں نے کہا کہ ستم بالا ستم یہ ہے کہ زخمی ہونے کے باوجود جان فیملی کے افراد نے زخمی کو ہسپتال منتقل نہیں کیا بلکہ مقامی شخص نے موٹر سائیکل پر ہسپتال منتقل کردیا گیا زخمی ہونے کے باوجود ہمارے بھتیجے کا حال تک نہیں پوچھا جو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعے کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض،سی سی پی او پشاور،ایم این اے،ایم پی اے سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی تحقیقات کرکے ملوث افراد کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے اور اگر ہمیں انصاف نہیں ملا تو ہم سخت احتجاج کریں گے۔