پبی (مانند نیوز ڈیسک) عوامی شکایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر نو شہرہ ڈاکٹر محمد اقبال کا فوری ایکشن۔جہانگیرہ اور خیر آباد میں تجاوزات اور نوپارکنگ کی خلاف ورزی کرنے والے کیخلاف کاروائی کے احکامات سیف علی خان ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کی سربراہی میں ٹریفک ا نچارچ نو شہرہ سید جمیل شاہ کا جہانگیرہ اور خیر آباد بازار میں تجاوازت کیخلاف آپریشن سڑک پر قائم تجاوزات کو ہٹا کر عوام کے آمدورفت کیلئے آسانی پیدا کی گئی۔جی ٹی روڈ کو فوری طور روڈکوٹریفک کیلئے کلئیر کر دیا گیاتجاوزات اورسڑک پر گاڑویوں کی پارکنگ ختم کرنے کیلئے نوپارکنگ ایریا میں گاڑی نہ کھڑا کرنے کیلئے نو پارکنگ بورڈبھی لگا دئیے گئے پبلک ٹرانسپورٹ ڈرائیوران کو ٹریفک قوانین اور کرونا سے بچاو کے SOPsپر عملدرآمد یقینی بنانے کے ہدایات دیئے گئے انجمن تاجران اوراہل علاقہ نے ٹریفک بحالی کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔