سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے اپنے دفتر میں اہم اجلاس کی صدارت کی.اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران خان،پاک آرمی کے میجر سلمان،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدوگل،ضلعی انتظامیہ کے افسران،محکمہ ہیلتھ کے ڈاکٹرز،ڈی ایس پیز،ضلع بھر کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوزز،ٹی ایم اوز اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالحسیب کا کہنا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے، عوام کو سخت حفاظتی تدابیر ابنانی ہونگے اور کورونا ایس او پیز پر من و عن عمل درآمد کرنا ہوگا ورنہ عوام سخت لاک ڈاون کیکئے تیار رہیں۔ڈپٹی کمشنر نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو آج سے ہی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کر دیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر لاکھوں افراد کو بچانے کیلئے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں سے جیلیں بھی بھرنا پڑی تو دریغ نہیں کروں گا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیس دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرے گی اور ہر صورت کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد بقینی بنائےہوگی پاک آرمی کے میجر سلمان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ضلعی انتظامیہ کی مدد کیلئے پر وقت تیار ہے اگر عوام نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد شروع نہیں کیا تو ہم بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہونگے۔