درگئی (مانند نیوز ڈیسک) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل درگئی محب اللہ خان کاٹریڈیونینزاورصحافتی برادری سے کروناایس اوپیزبارے میٹنگ،عوام میں اجتماعی شعوراجاگرکرنے اورکروناایس اوپیزپر عمل داری انتظامیہ کیساتھ ساتھ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔اجلاس میں اے سی درگئی محب اللہ خان یوسفزئی،اے اے سی درگئی وحیداللہ خان،انچارج صوبیدارلیویزتھانہ درگئی نیک رحمن،ٹریڈیونین درگئی بازارکے صدراسفندیارخان،ٹریڈیونین سخاکوٹ بازارکے صدرحمیدخان لالا،علی رحمان،صحافتی برادری کے صدرظاہرشاہ خان،ساجدحسین مشوانی،طاہراکبرخان،نوشیروان خوگمنؔاوردیگرنے شرکت کی۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر تحصیل درگئی محب اللہ خان نے تاجروصحافتی برادری کے نمائندوں پرزوردیاکہ ملک بھرکی طرح ملاکنڈتحصیل درگئی میں بھی کروناوباء نے ایک مہلک شکل اختیارکی ہے جس کے باعث ضلعی و تحصیل انتظامیہ نے بازاروں اورعوامی جگہوں پرکروناایس اوپی پرعمل داری یقینی بنانے کیلئے لاؤڈسپیکروں پراعلانات کی ہے اورباربارعوام سے التجاؤں کاسلسلہ جاری ہے لیکن اس کے باوجود اکثریتی عوام ماسک کے استعمال اوردیگر حفاظتی اقدامات اپنانے کیلئے تیارنہیں،انہوں نے کہاکہ کروناوباء نے پڑوسی ملک ہندوستان میں ایسی صورتحال اختیارکی ہے جس کے باعث وہاں کے حکومت اورانتظامیہ نے ہاتھ کھڑے کردئے ہیں خدانخواستہ اگرہمارے ملک پاکستان اوربالخصوص ہمارے علاقوں میں بھی کروناایس اوپیزپرعمل درآمدیقینی نہیں بنائی توکل ہم بھی ویسی ہی غیریقینی صورتحال سے دوچارہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم ایک کمزورملک کے باسی ہیں جسکے پاس اس وباکوکنٹرول اوربیماری میں مبتلاعوام کے علاج معالجے کیلئے خاطرخواہ انتظامات نہیں اسیلئے ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اس وباء سے عوام کومحفوظ رکھنے کیلئے اپنابھرپورتعاون جاری رکھیں اورعوام میں ماسک کے استعمال کیساتھ ساتھ سماجی فاصلوں اوردیگرحفاظتی اقدامات کیلئے شعوراجاگرکریں،اس موقع پرتاجربرادری اورصحافتی برادری نے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل درگئی کواپنے بہترین آرااورمفیدمشوروں سے آگاہ کیاجس میں اولین ترجیح تحصیل درگئی میں میونسپل سروسزکی فراہمی،جس میں روزانہ کے بنیادپربازاروں میں پانی کی چھڑکاؤ،متاثرہ علاقوں میں کورنیٹیڈ سپرے کااہتمام،ضلع وتحصیل بھرکے ہسپتالوں اوردیگرسرکاری اداروں میں نصب شدہ کورنیٹیڈواک تھروگیٹس کی دوبارہ فعالی،بازاروں اوردیگرعوامی امدورفت کے رش والے جگہوں پرکروناایس اوپیزکے عمل داری جبکہ اسکے ساتھ ساتھ مساجدمیں نمازتراویح اورنمازجمعہ کے ادائیگی کے دوران ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلوں کویقینی بنانے کیساتھ ساتھ علمائے کرام آئماء کرام کو اپنے خطبات میں اس بات پرزوردینے کیلئے قائل کراناہے کہ وہ بھی عوام کواس مہلک وباء سے جان چھوٹنے کیلئے عوام میں شعوراجاگرکرنے پر زوردیں۔جبکہ ذیادہ عوامی رش والے مساجدمیں سماجی فاصلہ برقراررکھنے کیلئے سٹپ وائزنمازجمعہ پڑھانے کیلئے آمادہ کریں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل درگئی محب اللہ خان یوسفزئی نے ٹریڈیونین درگئی وسخاکوٹ اورمیڈیاکے تمام نمائیندوں کاشکریہ اداکیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے