ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد مغیث ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کورونا کی شدت میں اضافہ ہو چکا ہے تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، لوکل گورنمنٹ اور ٹی ایم او ز مارکیٹس میں ایس او پیزپر عملدرآمد کو یقینی بنا نے کے لئے ما رکیٹ کے دورے کر کے ایس اوپیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔جمعہ اور ہفتہ کے روز مارکیٹس بند رہیں گی۔ تاجر مارکیٹس میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز میل اور فیمیل گورنمنٹ کے ساتھ ساتھ اپنے متعلقہ ایریا میں ای ڈی او ز اور دیگر سٹاف کے زریعے پرائیویٹ سکولوں کی مانیٹرنگ اور احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ رمضان المبارک میں کورونا سے بچاو کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے کھلی جگہوں، برامدوں اور صحن کے اندر نماز ادا کی جائے۔محکمہ صحت لیڈی ہیلتھ ورکرز کے زریعے کورونا سے متاثرہ گھروں کی مارکنگ اور اعدادوشمار کو لوکل سطح پر یقینی بنا یا جا ئے۔محکمہ پولیس کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہرممکن تعاون یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔یہ ہدا یا ت انہو ں نے اتوار کے روز کورونا کی موجودہ صورتحال سے متعلق ہنگامی اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے جا ری کیں۔اجلاس میں حکومت کی جانب سے کورونا کی صورتحال میں ضافے کے حوالے بحث ہوئی اور مندرجہ زیل فیصلے کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے کورونا کی شدت میں اضافہ سے متعلق تشویش کا اظہار کیا اور محکمہ صحت، ڈی ایچ او، ایم ایس ڈی ایچ کیو اور ایوب ٹیچنگ ہسپتال کو ایمرجنسی سے نمنٹے اور ہسپتالوں میں لوگوں کی گنجائش میں مزید اضافہ کرنے اور میڈکل سٹاف کی فراہمی سے متعلق ہدایات جاری کیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد اور نمائندہ پاک افواج نے ایمرجنسی صورتحال میں ضلعی انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، لوکل گورنمنٹ اور ٹی ایم او ز کو ہدیاات جاری کیں کہ وہ مارکیٹس میں ایس او پیزپر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایبٹ آباد میں جمعہ اور ہفتہ کے روز مارکیٹس بند رہیں گی اور اس دوران سوائے میڈیکل فارمیسی، میڈیکل سٹورز، ویکسینیشن سینٹرز، گوشت، چکن، بیکری، کریانہ، دودھ، چکن، فروٹ، سبزی، ٹائر، تنور، پیٹرول پمپس، ہوٹل ریسٹورنٹس(صرف پارسل/ ہوم ڈیلیوری کے لیے) کے دیگر تمام دکانیں مکمل طور پر بند رہیں گی۔ انہوں نے تاجروں پر بھی زور دیا کہ وہ مارکیٹس میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز میل اور فیمیل گورنمنٹ کے ساتھ ساتھ اپنے متعلقہ ایریا میں ای ڈی او ز اور دیگر سٹاف کے زریعے پرائیویٹ سکولوں کی مانیٹرنگ اور عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں۔ رمضان المبارک میں کورونا سے بچاو کے لیے ایس او پیز پر عملدر کے حوالے سے انہوں نے علماء اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور نماز کھلی جگہوں، برامدوں اور صحن کے اندر نماز ادا کریں۔ انہوں نے ڈی ایچ او کو ہدایات جاری کیں کہ محکمہ صحت لیڈی ہیلتھ ورکرز کے زریعے کورونا سے متاثرہ گھروں کی مارکنگ اور اعدادوشمار کو لوکل سطح پر یقینی بنائے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آبادڈاکڑ مجتبی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد، ایم ایس ڈی ایچ کیو، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ٹی ایم او ایبٹ آباد اور حویلیاں، نمائندہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال، نمائندہ پاک فوج، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل اور فیمیل، انچارج پی ایم آر یو برانچ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔