بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) علماء کرام اور سیاسی جماعتوں کے قائدین کرونا وبا پر قابو پانے میں انتظامیہ سے تعاون کریں، علماء کی تقریر میں جو تاثیرہوتی ہے وہ انتظامیہ کے ڈنڈامیں نہیں ہوتی، سیاسی جماعتوں کے قائدین کی اواز کو بھی عوام توجہ دیتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیوی سہیل خان نے لیوی پوسٹ بٹ خیلہ میں کرونا ایس او پیز کے حوالے سے علماء کرام اور سیاسی جماعتوں کے قائدین کے الگ الگ جرگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جرگوں میں مختلف مدارس کے پیش امام، ممہتم اور سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بھرپور شرکت کی۔ اے سی سہیل احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی ملاکنڈ نے کہا کہ کرونا کی وبا میں خطرناک حد تک تیزی پیدا ہورہی ہے اس لئے عوام بلا ضرورت گھروں سے نکلنے سے گریز کرکے اعلان شدہ ایس اوپیز پر عمل کریں علماء کرام مساجد میں اور سیاسی راہنما سوشل میڈیا پیجز پر اور پبلک مقامات پر عوام میں اگاہی پھیلانے میں مدد کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے