نیویارک،نئی دہلی،انقرہ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 3133637ہو گئیں،کیسز14کروڑ84لاکھ80ہزار سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کوروناوائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 3133637ہو گئیں،کیسز14کروڑ84لاکھ80ہزار ہو گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 197880ہو گئیں،کیسز1کروڑ76لاکھ25ہزار سے زائد ہو گئے۔برازیل میں 392204افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد1کروڑ43لاکھ70ہزار تک پہنچ گئی۔فرانس میں 103256افرادجان کی بازی ہار گئے،کیسز55لاکھ3ہزار سے بڑھ گئے۔روس میں ہلاکتیں 108588ہو گئیں،کیسز47لاکھ71ہزار سے بڑھ گئے۔برطانیہ میں اموات127434ہو گئیں،کیسز44لاکھ6ہزار سے بڑھ گئے۔اٹلی میں 119539افراد موت کی آغوش میں چلے گئے  جبکہ متاثرین کی تعداد39لاکھ71ہزار تک پہنچ گئی۔ترکی میں 38711افراد جاں بحق ہو چکے جبکہ کیسز46لاکھ67ہزار تک پہنچ گئے۔۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 12 کروڑ 60 لاکھ سے زائد اور 1 کروڑ 92 لاکھ سے زائد فعال کیسز ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے