لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزار نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کو تنہا چھوڑ کر سیاست کرنا انتہائی قابل مذمت ہے، یہ وقت سیاست کا نہیں، دکھی انسانیت کی خدمت کا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کی مخالفت برائے مخالفت میں انسانی زندگیوں پر بھی پوائنٹ سکورنگ کرنے سے باز نہیں آئی، دکھی انسانیت کو تنہا چھوڑ کر سیاست کرنا انتہائی قابل مذمت ہے، اپوزیشن ٹولے کے سینے میں دل نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس ہے، ان ناعاقبت اندیش عناصر نے کورونا کی دوسری لہر کے دوران بھی عوام کی زندگیوں کی کوئی پرواہ نہیں کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا ایجنڈا ذاتی مفادات کا تحفظ اور دروغ گوئی ہے، موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کا رویہ انتہائی مایوس کن ہے، پاکستانی قوم اپوزیشن عناصر کے اس غیر ذمہ دارانہ منفی رویے کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے