پبی (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شرہ ڈاکٹر محمد اقبال کے زیر صدارت کرائم میٹنگ کاانعقاد۔ماہ جون میں جرائم کیخلاف کی گئی کاروائیوں کا جائزہ۔ آئندہ کیلئے جرائم کے انسداد کے حوالے سے احکامات میٹنگ میں  SP انوسٹی گیشن خان خیل خان SDPOs،SHOs اور تفتیشی افسراننے  شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مویشی منڈیوں اور سڑکوں اور باہر سے آنے والے تاجران کی فل پروف سیکیورٹی کو یقینی بناکر عوام کے جان ومال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔گشت اور ناکہ بندیوں کے نظام کو مزید فعال کرکے عوام کو تحفظ کا احساس دلائیں۔زیر تفتیش مقدمات کی غیر جانبدارانہ تفتیش کرکے مظلوم کو جلد از جلد انصاف  فراہم کریں۔منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈوان کو اسی جاری رکھ کر نوجوان نسل کو منشیات سے پاک معاشرہ فراہم کرنے میں اپنا پھر پور کردار ادا کریں۔انٹی آئس سکواڈ سکول اور کالجوں میں آگاہی مہم بدستور جاری رکھیں۔منشیات(آئس) فروشوں کیخلاف اپنی کاروائیوں میں مزید بہتری لائیں۔علاقہ مشران،PLC اور DRC ممبران کی خدمات حاصل کرکے خونی دْشمنیوں میں راضی نامے کرنے کی کوشش کریں۔اس کے علاوہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں عمل میں لائیں۔تاکہ امن وامان کی فضاء  برقرار رہ سکیں۔عوام کیساتھ میٹنگز کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔تاکہ آپ انکے مسائل سے باخبر رھ سکیں اور بہتر طریقے سے عوام کے مسائل حل کر سکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے