تھانہ (مانند نیوز ڈیسک) گورنمنٹ کرلز سیٹینئل ماڈل ہائی سکول تھانہ کی تعمیر آخری مراحل ہے اور بہت جلد بوائے ہائی سکول نمبر 2 تھانہ میں پہلے شفٹ زیر تعلیم طالبات اپنے سکول کی خوبصورت، تمام سہولیات پر مشتمل ڈبل سٹوری عمارت میں شفٹ ہوجائیں گی۔ ماضی میں علاقے کے اس  بوسید ہ اور خطرے کی گنٹھی مادر علمی کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت تھی۔ پارسا ادارہ اور محکمہ تعلیم  کے تعاون اور باہمی مشاورت  سے پچھلے سال اس پر کام شروع ہوا  اور خطیر رقم کی لاگت سے از سر تعمیر ہونے والا گورنمنٹ گرلز سیٹینئل ماڈل ہائی سکول تزئین و آرائش کے آخری مراحل میں ہے اور تعمیر و رنگائی کا کام جس انداز سے جاری ہے توقع ہے کہ ایک دو مہینے میں مکمل ہوکر محکمہ تعلیم کے حوالے کیا جائے گا جس سے نہ صرف خواتین طالبات اس خوبصورت اور سہولیات سے معمور نئی عمارت میں شفٹ ہوجائیں گی بلکہ طلباء کو بھی آدھے دن کی بجائے اپنا سکول فل ٹائم  مل جا ئے گا۔۔۔۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے