نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ اضاخیل پولیس نے منشیات کی بھاری کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔موٹر کار سے 33.5  کلوگرام چرس اور 01 کلوگرام افیون برآمد۔ملزم گرفتار۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں اہم مقامات پر ناکہ بندیاں جاری ہیں۔ضیاء خان SHO اضاخیل نے  بمعہ نفری ناکہ بندی کی تھی۔گاڑیوں اور مشکوک افراد کی تلاشی کی جارہی تھی۔ایک موٹر کار کو روکا گیا۔موٹر کار نمبری 308/GTE کی تلاشی لی گئی۔موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 33.5 کلوگرام چرس،01 کلوگرام افیون اور جامہ تلاشی کے دوران ایک پستول برآمد کر لی گئی۔ملزم محمد شہزاد ولد محمد الیاس ساکن روالپنڈی کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کو مزید تفیش کیلئے تھانہ اضاخیل منتقل کردیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے