اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کووڈ سے نمٹنے کی حکمت عملی پراین سی او سی، احساس ٹیم اوراسٹیٹ بینک آف پاکستان کو مبارک باد پیش کی۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کورونا جیسی عالمی وبا سے نمٹنے کی موثر حکمت عملی پر میں این سی او سی اراکین، احساس ٹیم اور اسٹیٹ بنک آف پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور سب سے بڑھ کر قادرِ مطلق اللہ کی رحمت و احسان کا شکرگزارہوں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوبل نارملسی انڈیکس کی فہرست پوسٹ کرتے ہوئے کورونا سے موثر انداز سے نمٹنے پر این سی اوسی ممبران، احساس ٹیم اوراسٹیٹ بینک کومبارکباد دی اور کہا سب سے بڑھ کر اللہ تعالی کی رحمت کا شکرگزار ہوں۔اد رہے گلوبل نارملسی انڈیکس کی فہرست میں وبا کے دوران زندگی معمول پر لانے میں پاکستان کا تیسرا نمبر ہے، جبکہ پہلے نمبر پر ہانگ کانگ اور دوسرے پر نیوزی لینڈ ہے۔اخبار دی اکانومسٹ کے مطابق کے مطابق پاکستان وبا میں 84 فیصد معمولات زندگی بحال کرنے میں کامیاب رہا اور کورونا کے دوران معمولات زندگی بحال کرنے میں پاکستان نے ترقی یافتہ ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے