سوات (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پر قمبر کے علاقہ میں ایک بیکری پر چھاپہ مارا گیا۔ جہاں بیکری میں بڑے پیمانے پر کیکوں میں گندے انڈے استعمال ہورہے تھے۔ انڈوں کو موقع پر ضبط کرکے ضائع کیا گیا۔ پروڈکشن یونٹ کی حالت بھی انتہائی مضر صحت پائی گئی جس کے بناء پر بیکری کو سیل کیا گیا جبکہ مالک کے خلاف فوڈسیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ڈپٹی ڈایریکٹر اسد قاسم کے مطابق ملاوٹ مافیا کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہے