جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ایم این اے اقبال آفریدی کے سیکرٹری تاج ولی آفریدی نے جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ الحاج کاروان کے ایم پی ایز اور انکے سیکرٹریز غریب و لاچار لوگوں کا مذاق اُڑانا چھوڑدیں اس موقع پر ان کے ساتھ متاثرہ خاندان کے سربراہ بخترجان اورزینت بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ خیبرہاوس میں ایم پی ایز کے سیکریز واحد اورعدنان اپنا اثرورسوخ استعمال کرکے دفترسے غیرقانونی طورپر چیک نکال لیتے ہیں اوران کے ساتھ تصویریں نکال کر میڈیا سیل پر چلاکر سیاست کرتے ہیں ایسی حرکات ان کو زیب نہیں دیتی۔متاثرہ خاندان کے سربراہ بخترجان اورزینت نے کہا کہ ہمارے ساتھ حادثے کے بعدسے اب تک سرکاری دستاویزات پورا کرنے میں تمام تر تعاون ایم این اے اقبال اور ان کے سیکرٹری تاج ولی آفریدی نے سرانجام دیئے ہیں۔تاج ولی نے کہا کہ یہ چیک حکومت کی طرف سے متاثرہ خاندان کے ساتھ ریلیف تھا مگرالحاج کاران سیکرٹریزنے اپنی سیاست چمکانے کے لئے متاثرہ خاندان کو استعمال کیا جو سراسرناانصافی پر مبنی حرکات ہیں۔اعلی حکام کے نوٹس میں لانا چاہتے ہیں کہ ڈی سی آفس میں جو اہلکارچیک کو غیرمتعلقہ افرادکو دینے اور غیرقانونی طورپر ان سے تصویرنکالنے میں ملوث ہیں ان کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائے جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے