بنوں (مانند نیوز ڈیسک) ضلع بنوں میں پولیس وین کے قریب ریموٹ کنٹرول کا بم دھماکہ,جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسر محمد اجمل خان کی ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں کی آمد,دھماکے میں زخمی ہونے والے تین پولیس اہلکاروں کی عیادت کی اس موقع پر ان کے ہمراہ الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی جنرل سیکرٹری اشفاق خان,مجلس تحفظ ختم نبوت کے ضلعی جنرل سیکرٹری انعام الحق سورانی ودیگر بھی تھے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محمد اجمل خان نے مختصر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی ضلع بنوں نہ صرف اس ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے کی بھرپور مذمت کرتی ہے بلکہ جماعت اسلامی ہر فورم پر ان جیسے واقعات کے خلاف حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی ہماری جماعت نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے اور ضلع کی ترقی اور امن کے قیام کیلئے کوشش کرے گی اُنہوں نے حکومت سے زخمی اہلکاروں کیلئے مالی مدد کا اعلان اور بہتر علاج کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔