اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سے ایک مشکوک شخص کو گرفتارکر لیا گیا۔ مشکوک شخص سے پستول برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار شخص کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے۔ گرفتار شخص نے منہ کو سفید کپڑے سے ڈھانپ رکھا تھا جبکہ اس نے سینے پر بھی چادر لپیٹ رکھی تھی۔ گرفتار شخص نے پستول دکھا کر تین سے چار گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی جس کے بعد وائرلس پر اطلاع دی گئی اور ڈی آئی جی آپریشنز  افضال کھوکھر نے  فوری طور پر پولیس کی ٹیم روانہ کی۔ پولیس نے مشکوک شخص  کو گرفتار کر کے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا ہے تاہم ابھی تک گرفتار شخص کی جانب سے کوئی مطالبہ سامنے نہیں آسکا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے