نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ نظام پور پولیس کی بروقت کاروائی۔ موٹر کار میں مویشی چوری کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔دو رکنی گروہ گرفتار۔رفاقت ساکن چارپانی (نظام پور)نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ اُسکی 04 بکریاں اور رضوان کی ایک بکری کو وہ چرنے گئی تھی۔جو نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے ہیں۔بلال حلیم SHO نظامپور نے فوری طور پر نظام پور سے باہر جانے والے راستوں پر ناکہ بندیوں پر موجود اہلکاروں کو باریک بینی سے مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کے احکامات جاری کئے۔دوران چیکنگ ایک موٹر کار کو روکا گیا۔موٹر کار نمبری 677/AHE میں 05 بکریاں موجود تھی۔ڈرائیور اور اسکے ساتھی سے اس کے بارے میں معلومات کی گئی جس پر وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔دونوں کو موٹر کار اور بکریوں سمیت تھانہ نظام پور لایا گیا۔جہاں پر بکریوں کے مالکان نے اپنی بکریوں کی نشاندہی کر دی۔ملزمان وجاہت ولد نادر خان اور محمد ہمران ولد محمد سلیم ساکنان ٹیکسلا کو قانونی حراست میں لے لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے