پبی (مانند نیوز ڈیسک) عید پر ہوائی فائرنگ کے روک تھام کیلئے حکمت عملی تیارڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف فوری کاروائی کے احکامات۔ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی عید جیل میں ہوگی امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے اور ہوائی فائرنگ جیسے جان لیوا فعل کے روک تھام کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے حکمت عملی تیار کرکے افسران کو کاروائی کے احکامات جاری کر دئیے۔ SDPOs،SHOs اور بیٹ افسران کو ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف بلا تفریق کاروائی کرکے مقدمہ درج رجسٹر کرنے کے ہدایات جاری کئے گئے ہیں۔ہوائی فائرنگ ایک جان لیوا فعل ہے آپ کی بندوق سے نکلی ہوئی گولی کسی بے گناہ کی جان لے سکتی ہے۔پولیس افسران PLC ممبران،علاقہ مشران اور علماء کرام کی مدد سیبھر پورمہم چلا کر عوام میں ہوائی فائرنگ کے نقصانات کے حوالے سے شعور اْجاگر کریں۔عید کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی ضمانت بالکل نہیں ہوگی بلکہ انکی عید جیل میں ہوگی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے