سوات (مانند نیوز ڈیسک) سیدو شریف پولیس کی کاروائی، تین رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار گرفتار موٹر سائیکل چوروں سے سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمدتفصیلات کے مطابق: ضلعی پولیس سربراہ دلاور خان بنگش کے احکامات کے مطابق سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کریک ڈاون میں ڈی ایس پی سرکل سیدو شریف عالم زیب خان کے نگرانی میں ایس ایچ اُو تھانہ سیدو شریف داور خان نے کاروائی کرتے تین رکنی موٹر سائیکل چورگینگ کو گرفتار کر لیا، گرفتار موٹر سائیکل چور گینگ میں محمد یاسین ولد سرفراز، عماد ولد گوہر علی، یوسف علی ولد نواب علی ساکنان گلکدہ شامل ہیں، جن کے قبضے سے ایک عدد سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہیں، مزید تفتیش جاری ہیں۔