ریاض (مانند نیوز ڈیسک) سعودی عرب کی مقدس سرزمین میں اللہ کے فضل و کرم اور حکومت کی جانب سے عوام کی صحت کے لیے کی جانے والی ان تھک کوششوں کے نتیجے میں کرونا کی وبا دم توڑنے لگی ہے۔ اس کا اندازہ کرونا کے تازہ ترین نئے کیسز اور اموات سے کیا جا سکتا ہے۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مملکت میں کرونا کا ایک مریض چل بسا۔ گذشتہ دو سال کے دوران کرونا سے روز مرہ کی بنیاد پر ہونے والی اموات میں یہ کم ترین سطح ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران سعودی عرب میں کرونا کے 51 نئے مریض سامنے آئے ہیں جب کہ پہلے سے کرونا کا شکار 77 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ گذشتہ روز سعودی وزارت صحت نے کرونا وائرس (کووڈ 19)کے 51 نئے تصدیق شدہ کیسوں کے اندراج کا اعلان کیا جس کے بعد سعودی عرب میں کیسز کی کل تعداد 548،162 ہوگئی ہے۔ 59 نئے صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 537،208 ہے۔بیان میں کہا گیا ہیکہ گذشتہ روز کرونا سے ایک مریض چل بسا جس سے وائرس سے کل اموات 8،774 ہو گئی ہیں۔ 77 مریضوں کی حالت نازک ہے۔وزارت صحت نے کرونا ویکسین کی دوسری خوراک کے ساتھ حفاظتی ویکسین کو کورس مکمل کرنے پر زور دیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے