جمرود (مانند نیوز ڈیسک) جمرود پریس کلب میں حفیظ نامی شخص نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہید عبدالاعظم ہائیر سیکنڈری سکول جمرود میں انکا ایک عدد ٹک شاپ ہے جس کا قانونی قبضہ گزشتہ 23 سال سے میرے والد نیازبادشاہ اور اب نیازبادشاہ کے بیٹوں کے پاس تھا اس کو گزشتہ روز سکول پرنسپل شاہجہان آفریدی نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے مسمار کردیا۔ مذکورہ سکول میں میرا والد نیازبادشاہ سکول چوکیدار تھا اب وہ ریٹائرڈ ہونے کے بعد میرا بھائی سن کوٹہ پر انکی جگہ بھرتی ہوکر ڈیوٹی سرانجام دیتا ہے۔ دکان کو اس وقت پولیٹیکل انتظامیہ سے باقاعدہ طور پر منظور کرلیا گیا تھا اور اب بھی تمام تر قانونی دستاویزات ہمارے پاس ہے۔ سکول پرنسپل کی ڈیمانڈ آدھی تیری آدھی میری پورا نہ کرنے پر بار بار نوٹس دیتا رہا کہ دکان خالی کردیں لیکن معاملہ عدالت تک گیا۔ عدالتی احکامات کے روشنی میں کرایہ بھی باقاعدہ طور پر دیتا رہا لیکن اس کے باوجود بھی بغیر پیشگی اطلاع دکان کو مسمارکردیا جس میں لاکھوں روپے کا سٹیشنری وغیرہ موجود تھا جو کہ وہ بھی ضائع اور خراب کردیا۔ اب سکول پرنسپل میرے بھائی عبدالرحمان کو بے جا تنگ کرتا ہے جو کہ اسی سکول میں چوکیدار ہے۔عدالتی فیصلے کا احترام کیا جائے ہم حکومت وقت کے تمام متعلقہ افسران سے پریس کانفرنس کے ذریعے درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف دلایا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے