لاہور (مانند نیوز ڈیسک) گورنر پنجاب چو ہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان کی مضبوطی اور خوشحالی کیلئے بلوچستان کی ترقی لازم ہے، بلوچستان سمیت چاروں صوبوں میں اپنے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔گورنر پنجاب چو ہدری محمد سرور سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئر مین مرزا محمد آفریدی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ جس میں کشمیر اور فلسطینیوں پر مظالم کی مذمت کی گئی۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے کشمیریوں اور فلسطینیوں پر مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔چو ہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت پار لیمنٹ کو مضبوط بنانے پر یقین رکھتی ہے، ہم سب مل کر پاکستان کو پر امن، ترقی یافتہ، خوشحال اور مضبوط بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ  پاکستان کی مضبوطی اور خوشحالی کیلئے بلوچستان کی ترقی لازم ہے، بلوچستان سمیت چاروں صوبوں میں اپنے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ملک کو در پیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سب کو سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر سوچنا ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے