اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) رواں سال 2022 کے دوران 2 چاند اور 2 سورج گرہن ہوں گے، تاہم پاکستان میں صرف آخری چاند گرہن جزوری طور پر دکھائی دے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال 2022 کے دوران 2 چاند اور 2 سورج گرہن ہوں گے، تاہم  پاکستان میں صرف سال کا آخری چاند گرہن جذوی طور پر دکھائی دے گا، جب کہ سورج گرہن پاکستان کے کسی بھی شہر میں دکھائی نہیں دے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 16 مئی کو ہوگا، پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا، 25 اکتوبر کو نئے سال کا دوسرا سورج گرہن ہوگا، پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا، سال کا آخری چاند گرہن 8 نومبر کو ہوگا، جو پاکستان میں بھی جذوی طورپردکھائی دے گا، جب کہ پاکستان کے علاوہ چاند گرہن ایشیا، آسٹریلیا، شمالی امریکا، جنوبی امریکا اور مشرقی یورپ میں بھی دکھائی دے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے