اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انہوں نے کسی حکومت کو وقت پورا کرتے نہیں دیکھا، عمران خان اقتدار میں ہو نہ ہو ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔اسلام آباد  میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جے یوآئی کے پاس آج کے جلسے اوردھرنیکی اجازت نہیں ہے، ان کا این او سی ختم ہوچکا  ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھ رہا ہے، ہم عمران خان کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، عمران خان اقتدار میں ہو نہ ہو ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیر داخلہ  کاکہنا تھا کہ اگر آج قرارداد پیش ہوئی تو پیر کو ووٹنگ ہوگی۔انہوں نے مزیدکہاکہ کسی حکومت کو وقت پورا کرتے نہیں دیکھا، میرے خیال میں 29 کی شام سے 31 کی شام آریا پار ہو جائے گا، میرا سیاسی وجدان کہتا ہے ایک گھنٹہ پہلے تک صورتحال بدل سکتی ہے کیونکہ 172بندے اپوزیشن  نے لانے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ سیاستیں انٹرنیشنل ہوتی ہیں لیکن مجھے اس خط کا علم نہیں جس کا ذکر کیا گیا۔ان کاکہنا تھاکہ اسٹیبلشمنٹ صرف پاکستان کے ساتھ ہے، میں عمران خان کو پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ حج کے بعد انتخابات کرادیں اور پنجاب اسمبلی توڑی  جائے، میں ملک میں ایمرجنسی اور سندھ میں گورنر راج چاہتا تھا کیونکہ لوگ بک رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے