اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا۔ اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران ایوان میں نعرے بازی ہوئی۔قائد حزب اختلاف و لیگی رہنما شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 7 اپریل ملکی تاریخ کا تابناک دن تھا، عدالت نے آپ(اسپیکر) اور وزیراعظم کے غیر آئینی اقدام کو کالعدم قرار دیا، آج سپریم کورٹ کے حکم کے تحت ہاؤس کی کارروائی چلائی جائے، آج پارلیمان ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے، ایوان سلیکٹڈ وزیراعظم کو شکست فاش دینے جا رہا ہے، پوری قوم کی جدوجہد کے نتیجے میں یہ دن دیکھنے کو ملا۔جس پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق من و عن اپنا کام کروں گا، سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھا ہے، چاہتے ہیں قومی اسمبلی میں عالمی سازش پر بھی بات ہو، جس پرشہباز شریف نے کہا کہ عالمی سازش کی بات کریں گے تو سپریم کورٹ کے فیصلے کی حکم عدولی ہوگی، آپ عالمی سازش کی بات کریں گے تو بات دور تک جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے