لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ غیر یقینی کی فضاء ختم ہونے تک معیشت نہیں سنبھلے گی، ڈر کس بات کا ہے، سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ کریں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت میں غیر یقینی کی کیفیت بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ایک بارنہیں کئی بارمینارپاکستان گراؤنڈ بھر کر دکھایا ہے۔اسد عمر نے بتایا کہ گوادر پر اصل کام تو ہماری حکومت میں شروع کیا گیا تھا، ڈالرکا ریٹ تو گرے گا کیوں کہ ہم نے معیشت مضبوط کی۔سابق وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد معیشت غیر مستحکم ہونا شروع ہوئی، زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوتے جا رہے ہیں،ایسی صورتحال میں روپیہ مزید دباؤ میں آئے گا۔اسد عمر کاکہنا تھا کہ ملک کی غیر یقینی صورتحال سے باہر نکلنے کا واحد راستہ الیکشن ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے