اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈی جی ایف آئی اے محمد طاہر رائے نے چارج سنبھال لیا۔ ڈی جی ایف آئی اے محمد طاہر رائے نے چارج سنبھالنے کے بعد افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمانداری سے بہترین حکمت عملی پرمکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانا ہے، عوام کوعزت دی جائے گی اور ان کا احترام کیا جائے گا، سائبر کرائم کو کنٹرول کرنا پہلی ترجیح ہوگی، کسی کو بھی شہریوں کے وقار کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، ایسے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔محمد طاہر رائے نے کہا کہ جعلی سوشل میڈیا پوسٹ شئیر کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور ان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجا جائے گا، انسانی سمگلنگ کو سختی سے کچلا جائے گا اور بڑے بڑے انسانی سمگلرز کے خلاف مثالی قانونی ایکشن لیا جائے گا۔ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ بڑی مچھلیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، عالمی برادری میں پاکستان کے وقار کو بحال کیا جائے گا، تفتیشی افسران اور سینئر افسران کی ٹریننگ کروائی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے