پبی (مانند نیوز ڈیسک) فطاری کے وقت اکوڑہ خٹک بازار میں اپنی ڈیوٹی سرانجام والا پو لیس سپا ہی فیروز خان جو دہشت گردوں کے ہا تھوں شہید ہوا تھا ان کو آبائی علاقے اضاخیل پایان میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ سپردخاک کیا گیانوشہرہ پولیس کے ایک اورسپوت وطن پرجان نثارکرگیا فائرنگ سے شہید ہوہو نے والا سپا ہی گزشتہ روز فیروز خان جو افطاری کے وقت اکوڑہ خٹک بازار میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کہ اسی دوران نا معلوم شرپسندوں نے فائرنگ کھول دی جس سے فیروز خان نے شہداء کے فہرست میں اپنا نام شامل کرکے شہداء جیسے عظیم مرتبہ پر فائض ہوئے فیروز خان کا سہراء ابھی سجھنے والا تھا کہ شرپسند عناصروں نے ابدی ننید سلا دیا۔اضاخیل پایاں سے تعلق رکھنے والا شہید فیروز خان ابھی چار ماہ پہلے پولیس ڈیپارٹمنٹ کی نوکری جوائن کی تھی شہید فیروز خان دو بھائیوں اور والدین چھوڑ کے اس دنیا سے فانی سے کوچ کرگئے شہید فروز خان کا نماز جنازہ پولیس لائن نوشہرہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی نماز جنازہ میں ریجنل پولیس افیسر یاسین فاروق ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان، ریسکیو افیسر اویس بابر انوسٹی گیشن خان وقار خان و دیگر پولیس افسران اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی شہید کو آبائی علاقے اضاخیل پایان میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ سپردخاک کیا گیانوشہرہ پولیس کے چاک چوبند دستے نے سلامی دی اور پھولوں کے چادر چڑھائے