سوات (مانند نیوز ڈیسک) ممبر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا و چئیر مین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند مہینوں سے مینگورہ سمیت سوات بھر میں عوام کو بجلی و گیس کی ناروا لووڈ شیڈنگ کا سامنا ہے، بجلی و گیس کی ترسیل میں غیر اعلانیہ خلل نے عوام کے لئے روزمرہ زندگی مشکل کردی ہے، وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تھی تو سردیوں میں بھی گیس لووڈ شیڈنگ نہیں تھی تو اب گرمیوں میں گیس کہاں گئی، جب سے وفاق میں حکومت تبدیل کی گئی ہے عوام کے لئے ہر سطح پر مشکلات میں اضافہ ہوا ہے، آئے روز لووڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھتا جارہا ہے جس کی وجہ سے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، صوبائی اسمبلی سے اس صورتحال کے نوٹس کا مطالبہ کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی اسمبلی میں مینگورہ میں بجلی و گیس لووڈ شیڈنگ کی جانب ایوان کی توجہ مبذول کرتے وقت اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبر صوبائی اسمبلی بلاول آفریدی کی جانب سے اٹھائے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع کو مجودہ حکومت نے تاریخی اقدام کے تحت ترقی کے دھارے میں شامل کیا، وہ بلاول سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ جب قبائلی علاقوں میں 400 ڈرون حملے کئے گئے تو بلاول آفریدی کہاں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ 2018 کے بعد جب عمران خان اقتدار میں ائے تو کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا۔ فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں امن قائم ہوا اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے