پبی (مانند نیوز ڈیسک)جعلی اسسٹنٹ کمشنر بن کر جائیداد کے تنازعہ میں اپنے حق میں کام کروانے کیلئے سب انسپکٹر کو دھمکی دینے والا ملزم گرفتار۔ملزم کیخلاف مقدمہ درج مزید تفتیش جاری گزشتہ شب ضیاء خان SI تھانہ پبی کو ایک کال موصول ہوئی۔جس سے بات کرنے پر اُس نے خود کو اسسٹنٹ کمشنر ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جائیداد کا ایک مسلہ ہے۔میں فلاں کو بجھوا رہا ہوں اسکے حق میں اسے حل کروا دو۔اگر ایسا نہیں کیا تو نوکری سے برخاست یا ضلع بدر کروا دونگا۔ضیاء خان SI نے تمام حالات افسران کے نوٹس میں لاکر کال کرنے والے کی تلاش شروع کر دی۔چند گھنٹوں میں جدید ٹیکنالوجی سے کال کرنے والے ملزم تک رسائی حاصل کی گئی۔خود کو اسسٹنٹ کمشنر ظاہر کرنے والے ملزم میاں محمد علی شاہ ولد میاں اقبال شاہ ساکن کاکاصاحب کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کیخلاف خود کو سرکاری افسر ظاہر کرنے،کار سرکار میں مداخلت اور پولیس افسر کو اپنے فرائض منصبی کے غلط استعمال کرنے کیلئے دھمکی دینے کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا۔ملزم کو تھانہ پبی منتقل کرکے مزید تفتیش جاری ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے