ایبٹ آباد ( مانند نیوز ) مظلوم کی داد رسی ہر حال میں یقینی بنائی جاۓ گی انصاف کے تمام تقاضوں کو مد ے نظر رکھتے ہوئے میرٹ پر فیصلے کر رہے ہیں ہمارے آگے مظلوم و کمزور ترین طاقت ور ھے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایبٹ آباد بیرسٹر اختیار خان نےآل پاکستان جوڈیشل ایمپلایز یونین ایبٹ آباد کی حلف برداری تقریب میں خطاب کے دوران کیا انہوں نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا تقریب میں ایڈشنل سیشن جج اکرم اللہ سینئر سول جج شیراز خان سول جج 2 آصف رضا ایڈشنل سیشن جج 1 سید عارف شاہ غیاث خان محمد اقبال اے ایس جے 5 شاکر اللہ اے ایس جے 4 نے بھی تقریب میں شرکت کی آل پاکستان جوڈیشل ایملائیز کے نو منتخب کابینہ میں صدر خورشید عباسی جنرل سیکرٹری فیصل قریشی عاطف اسلم سینئر نائب صدر سردار آصف عزیز نائب صدر حارث سرفراز عباسی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار رمیض بشیر فنانس سیکرٹری سردار انس آصف انفارمیشن سیکرٹری محمد نعیم پریس سیکرٹری اور محمد آصف آفس سیکرٹری تقریب میں صدر خورشید عباسی نے خطاب کے دوران کہا کے یونین کو مزید فعال بنایا جاۓ گا جوڈیشل ایمپلایز کے مسائل کا خاتمہ اولین ترجیع ہو گی اور مل کر کام کریں گے تمام جج صاحبان نے ایبٹ آباد جوڈیشل یونین کی کابینہ کو مبارک باد دی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے تقریب میں ریٹائر ہونے والے ایمپلایز نے بھی شرکت کی جن میں ریڈر عاطف منیر ہائی کورٹ سے سلیم بیلف اورنگزیب ملک اورنگزیب اور محمد شریف سبکدوش ہونے والوں میں شامل ہیں جن کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج ے تحسین پیش کیا گیا اور اختتام پر ریٹائر ہونے والے ملازمین میں شیلڈ تقسیم کی گئیں ۔۔۔۔