اسلام آباد (مانند نیوز) سعودی عرب کے وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ 

ایک بیان میں پرنس فیصل بن فرحان نے کہا کہ مکہ معاہدہ ترکیہ اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ 

سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مکہ معاہدہ امن اور استحکام کے تحفظ کے لیے مشترکہ سیاسی عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے، جس کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے