پشاور(مانند نیوز) خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے نشتر ہال پشاور میں مستحق اور معذور فنکاروں میں سلائی مشینیں اور آٹو میٹک وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے سماجی بہبود زکوٰۃ و عشر ملک لیاقت علی خان تھے ان کے ہمراہ مسلم لیگ ن کی خاتون ایم پی اے ثوبیہ شاہد، مسلم لیگ ن حلقہ پی کے 82 کے ایم پی اے ملک طارق اعوان بھی تھے۔تقریب سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں فنکاروں کی گراں قدر خدمات ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ انہیں وہ مقام نہیں دیا گیا جس کے وہ قابل ہیں تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی حکومت فنکاروں کے مسائل کے حل کیلئے ہر قدم اٹھائے گی اسی سلسلے میں یہ تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں مستحق اور معذور فنکاروں میں سلائی مشینیں اور آٹومیٹک وہیل چیئرز تقسیم کی گئی ہیں اس کے علاوہ صوبائی حکومت اپنے فنکاروں کے لئے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائے گی اور ان کی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 82 ملک طارق اعوان کا کہنا تھ اکہ فنکار ہمارے ملک کا سرمایہ ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے میں وفاقی حکومت سے بھی فنڈ لوں گا تاکہ ہمارے فنکار جو کہ مالی مشکلات کا شکار ہیں ان کے مدد ہوسکے انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات ہونی چاہئے فنکاروں کی مدد کے ساتھ ساتھ ان کی حوصلہ افزائی بھی ضروری ہے اس تقریب سے مستحق اور معذور فنکاروں کو ان کا حق ملا ہے جس کے وہ حقدار تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے